پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ارمینہ خان نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ارمینہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز اور ایک پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’امیلی اسلا‘ رکھا ہے۔ارمینہ خان اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ ارمینہ خان کی یہ پہلی اولاد ہے۔اُن کی اپنے دوست فیصل خان سے 2020ء میں کے فروری کے مہینے میں شادی ہوئی تھی ۔