اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے سرحد کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو مایوس کرنا شروع کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ اسی دن یہاں محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہےجبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بھارتبھارتی کرکٹ بورڈپاک بھارتپاکستانپی سی بیکڑکٹ
Comments (0)
Add Comment