اب سارے اختیار ات امارت اسلامی کے پاس ہیں، کابل انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں: طالبان

دوحہ میں طالبان کے سیاستی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ سابق کابل  انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔

ٹوئٹر پر سہیل شاہین کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور ان کے پاس حکومت چلانے کے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔

سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کے تمام انتظامات اور اختیارات امارات اسلامی افغانستان کے پاس ہیں جو افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان عبوری حکومت کی وزارت انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عبوری حکومت سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کا افغانستان کا آئین عارضی طور پر نافذ کرے گی البتہ اس میں سے اسلامی قوانین سے متصادم شقیں نکال دیں جائیں گی۔

Comments (0)
Add Comment