بھارتی فلمسازسنیل درشن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹارز ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے درمیان 2002میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “ہاں میں نے بھی پیار کیاہے”کے بعد علیحدگی ہوئی۔بالی ووڈ اسٹارز ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ختم ہونے کے حوالے سے کبھی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی لیکن 22 سال بعد بھارتی فلمساز سنیل درشن نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتا دی۔سنیل درشن نے بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دہائی قبل ابھیشک اور کرشمہ کے درمیان منگنی کی خبر بلکل درست ہے جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے تھے۔
فلم پرڈیوسر نے یہ بھی دعویٰ کیا دونوں کا تعلق اتنا زیادہ تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ابھیشک اور کرشمہ شادی کرنے والے تھے۔سنیل درشن کا کہنا تھا کہ فلم ‘ہاں میں نے بھی پیار کیاہے’کے سیٹ پر دونوں کے درمیان اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہونے والی لڑائی کافی بڑھ جاتی اوریوں محسوس ہوتا کے دوںوں ایک دوسرے کیلئے فٹ نہیں، یہی وجہ تھی کہ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔فلمساز کا کہنا ہے کے میرے لئے دونوں کے درمیان اس طرح کی نوک جھوک سے شروع ہونے والی لڑائی حیران کن ہوتی۔ابھیشک اور کرشمہ کپور کی خبر دینے والے سنیل درشن کے بالی ووڈ اسٹارز اور فلمی جوڑیوں کے متعلق انکشافات آج کل بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔