آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

مارکیٹ ذرائع کےمطابق 2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے جس سے مرغی کا فی کلو گوشت 471 روپے کلو ہو گیاذرائع کا کہنا ہے کہ 15 کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سے کم ہو کر 1750 روپے ہو گئی تاہم چکی کے آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی۔دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 289 روپے پر برقرار ہے جبکہ بکرے کا گوشت 1800 روپے اور بیف 1100 روپے کلو مل رہا ہے۔ادھر شہریوں کی جانب سے شکایات کی جا رہی ہیں کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہے۔

آٹاپاکستانقیمتکمیگوشتمرغی
Comments (0)
Add Comment