گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری میں کلب سائیڈ سرفرز پیراڈائز نے مدجیرابا کے خلاف حیران کن فتح حاصل کی۔ 179 کے تعاقب میں، انہیں جیتنے کے لیے آخری اوور میں صرف پانچ رنز درکار تھے اور چھ وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن مدجیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے چھ گیندوں میں چھ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔
پہلی وکٹ اوپنر جیک گارلینڈ کی تھی جو ۶۵ رنز پر کھیل رھے تھے ۔ اگلے دو بلے باز مڈ آن اور شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ھوئے-
اگلا بلے باز کیچ آؤٹ اور آخری دو بلے باز کلین بولڈ ہوئے۔