آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دفاعی تعاون سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی چینی وزیر خارجہ کن گانگ سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، آرمی چیف کی سی پیک منصوبے کے لئے مکمل حمایت کا یقین دھانی، چینی وزیر خارجہ کا سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ کن گانگ سے ملاقات کی، جس کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم جزو چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کے لئے بھی مکمل حمایت کا یقین دلایا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے لئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا، چینی وزیر خارجہ کن گانگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا، دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو بھی سراہا کیا، دونوں جانب سے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات اس مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، کہ دونوں جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

GeneralAsimMunir

ISPR

PakistanArmy

آئی ایس پی آرپاک آرمیپاک فوجپاکستانپاکستان آرمیجنرل عاصم منیرچینی وزیر خارجہ
Comments (0)
Add Comment