آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ

آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو فارمیشن کی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار کو پُرامن، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے جوانوں کو زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے بلوچستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔

آرمی چیفبلوچستانپاک فوجپاکستانجنرل عاصم منیردورہ
Comments (0)
Add Comment