آئی ایس پی آر کا شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نئی ویڈیو جاری کردی۔آئی ایس پی آر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وطنِ عزیز کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرنے کے لیے نیا گانا ’مائیں پاکستانی ہیں‘ ریلیز کردیا ہے۔شہداء کی ماؤں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس نئے گانے کو گلوکار ساحر علی بگا کی دلوں کو چُھو لینے والی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ISPR

PakistanArmy

آئی ایس پی آرپاک فوجپاکستانپاکستان آرمیخراجِ تحسینشہداء
Comments (0)
Add Comment