آئندہ ماہ سے ملک میں  سردی کی لہر کی پیشگوئی

نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے

پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے۔جواد میمن  نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواں کا بھنور کمزور ہوجائیگا، سرد ہواں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونے لگتا ہے۔جواد میمن نے کہاکہ موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے، نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارش  اور برفباری کا امکان ہے۔

پاکستانسردیموسم سرماموسمیاتی تجزیہ
Comments (0)
Add Comment