۱۴ جون کو گیلپ پاکستان کے جاری ھونے والے سروے کے مطابق ۶۶ فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ عمران حکومت مہنگائی کی وجہ سے ختم ھوئی- سنیپ پول میں ۵۷ فیصد نے پی ٹی آئی حکومت کے ختم ھونے پر خوشی اور ۴۳ فیصد نے ناراضگی کا ظہار کیا- ناراض ھونے والوں کی زیادہ تعداد کے پی سے ھے- ۶۲ فیصد خواتین نے عمران خاں کی حکومت کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا – ناراض افراد میں زیادہ تر ۱۸ اور ۲۳ کی عمر کے درمیان کے نوجوان شامل ہیں –