اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار گووندا نے پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ثانیہ شمشاد نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار گووندا کو اداکارہ کے شوہر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کے شوہر اپنی اہلیہ سے ویڈیو کال پر بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہاں موجود گووندا بھی اُن سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہیں۔گووندا ویڈیو کال پر ثانیہ شمشاد کے بیٹے اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ثانیہ شمشاد نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ بالی ووڈ کی کسی شخصیت کے ساتھ بات چیت کریں۔ اداکارہ نے گووندا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ اذلان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کی عاجزی اور مہربان الفاظ نے یقینی طور پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔