لاہور (خصوصی نامہ نگار) شری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادئیگی کے لئے بھارت سے 87 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بور ڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) رانا شاہد‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس‘ پی آر او عامر حسین ہا شمی‘ سکیورٹی انچارج امجد الطاف اور مقامی ہندو رہنمائوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بھارتی جتھہ کے پارٹی لیڈر سنجیو کمار اور ڈپٹی پارٹی لیڈر راکیش آروڑا نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پاکستان ایک اقلیت دوست ملک ہے۔ یہاں آکر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ اس موقع پر یاتریوں کی سکیور ٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر انتظام مرکزی تقریب کا انعقاد شری کٹاس راج مندر میں 19 دسمبر بروز اتوار کو ہو گا۔ ہندو یاتری دورہ مکمل ہونے کے بعد 23 دسمبر کو بھارت واپس جائیں گے۔