پی سی بی کرکٹ لیگ چیمپئن شپ ہراج کلب تین وکٹوں سے کامیاب

خانیوال (خصوصی رپورٹر ) ونٹر سٹی انٹر کلب پی سی بی کرکٹ لیگ چیمپئن شپ2021سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی کرائون کرکٹ کلب خانیوال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ40اوورز میں189رنز بنائے عبدالوحید نے 46،محمدذیشان نے 32،عمرفاروق نے 24رنزبنائے وقفہ کے بعد ہراج کرکٹ کلب خانیوال نے 7وکٹوں کے نقصان پر اپنا سکور پورا کرلیا میچ کے مین آف دی میچ لقمان وسیم ہراج قرار پائے ۔

Comments (0)
Add Comment