پیوٹن کو نہیں پتا کہ اس کہ ساتھ کیا ہونے والا ہے، جوبائیڈن

پیوٹن کو نہیں پتا کہ اس کہ ساتھ کیا ہونے والا ہے، جوبائیڈن

 امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کو نہیں پتا کہ اس کہ ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ اسے اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔واشنگٹن میں پہلی اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پران کا کہنا تھا کہ آزادی ہمیشہ ظلم پر فتح حاصل کرے گی،6روزقبل پیوٹن نےآزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے سوچا وہ آزاد دنیا کوجھکا سکتا ہے پر پیوٹن کااندازہ غلط نکلا، پیوٹن کو اس طاقت کی دیوار کا سامنا کرنا پڑا جس کا اس نے تصور بھی نہ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ صدر زیلنسکی سے لے کر ہر یوکرینی کے عزم نے دنیا کومتاثر کیا، یوکرینی طلبہ سے لے کر ریٹائرڈ اساتذہ سب ہی سپاہی بنے ہوئے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد یورپ میں امن واستحکام کیلئے قائم ہوا، یوکرین پر پیوٹن کا تازہ حملہ سوچا سمجھا اور بلا اشتعال ہے، پیوٹن نے بار بار سفارتی کوششوں کو مسترد کیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹو جواب نہیں دیں گے، پیوٹن نے سوچا کہ وہ ہمیں تقسیم کرسکتا ہے، پیوٹن غلط تھا ہم تیار تھے، ہم نے سچ کے ساتھ روس کے جھوٹ کا مقابلہ کیا۔،انہوں نے کہا کہ ہم نے پیوٹن کا مقابلہ کرنے کیلئے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا، ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں، پیوٹن اب پہلے سے کہیں زیادہ دنیا میں تنہا ہے، آج آزاد دنیا روسی صدر کوجواب دہ ٹھہرا رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ روس پر سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کررہے ہیں، بڑے روسی بینکوں کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے کاٹ رہے ہیں، ہم روس کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو روک رہے ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارےاقدامات روس کی اقتصادی طاقت کوختم کردیں گے، پابندیاں آئندہ سالوں میں روسی فوج کو کمزور کردیں گی، روسی بدعنوان لیڈروں نے اربوں ڈالر فائدہ اٹھایا، بدعنوان روسی لیڈروں کے اثاثوں کو ڈھونڈ کر منجمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فضائی حدود تمام روسی پروازوں کیلئے بند کررہے ہیں، روسی کرنسل روبل اپنی قدر30فیصد تک کھوچکی ہے، روسی اسٹاک مارکیٹ اپنی قدر کا 40 فیصد کھو چکی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس کی معیشت تباہ ہو رہی ہے جس کا پیوٹن ذمہ دار ہے، یوکرین کے عوام کو آزادی کی لڑائی میں مدد فراہم کر رہے ہیں، یوکرین کوایک بلین ڈالر سے زیادہ کی براہ راست امداد دے رہے ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی افواج یوکرین میں لڑنے کے لیے یورپ نہیں جارہیں، امریکی فوج نیٹو اتحادیوں کے دفاع کے لیے جا رہی ہیں، نیٹوممالک کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع اجتماعی طاقت سے کریں گے۔پیوٹن مغرب کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو افواج کو متحرک کریں گے، یوکرین کےعوام کیلئے اگلے چند دن ہفتے، مہینے مشکل ہوں گے، پیوٹن کو میدان جنگ میں وقتی فائدہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن کوطویل عرصے میں بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیوٹن ٹینکوں سے کیف کا گھیراؤ کرسکتا ہے پرعوام کے دل نہیں جیت سکتا، پیوٹن کو نہیں پتا اس کہ ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

Comments (0)
Add Comment