لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔25مئی کے حوالے سے عطا تارڑ کےجی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے، چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا تھا، لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کے الزام میں گزشتہ روز 12 ایس ایچ اوز تبدیل کئے جا چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں او کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔