پاکستانی روپیہ مزید گر گیا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد  ڈالر 173 روپے 96 پیسے پربند ہوا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔مانچسٹر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو  ہمیں نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment