ٹام کروز ہالی ووڈ کے سب سے مہنگے ترین اداکار بن گئے ہیں، فلم ٹاپ گن کے لیے 23 ارب روپے کے قریب معاوضہ حاصل کیا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ول اسمتھ ہیں جنہوں نے 8 ارب روپے معاوضے لیا۔60 سالہ ٹام کروز جو نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے اسٹار ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں، جس کے تحت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت ، اسٹریمنگ کی آمدنی سے اربوں کا منافع کمایا۔ٹاپ گن دنیا بھر میں پیراماؤنٹ کی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کمانے والی سب سے بڑی فلم ہے، جبکہ ٹام کروز کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا۔ٹاپ گن نے ملکی باکس آفس پر 600 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی تاریخ کی 12ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ورائٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فہرست میں ول اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 8 ارب روپے کی ڈیل کی۔ول سمتھ کو جون 2020 میں 35 ملین ڈالر میں ایکشن تھرلر فلم ایمنسیپیشن میں اداکاری کے لیے سائن کیا گیا، تاخیر کا شکار ہونے کے بعد یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔اسمتھ نے آج تک سب سے زیادہ معاوضہ 2012 کے مین ان بلیک 3 کے لیے لیا، جو 100 ملین ڈالر تھا۔