ویرات کو ہلی کو انڈین کا "ون مین آرمی” بھی کہا جاتا ہے جس نے کئی میچس انڈیا کو تن تنہا ھی جتوا دئیے لیکن پچھلے کئے عرصے سے ویرات کوہلی اپنی بری پرفارمنس سے پریشان ہے۔ موجودہ دورہ برطانیہ میں بھی انکی پرفارمنس اوسط درجے کی ھی ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں آخری سنچری بنائے ہوئے بھی تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ حال ھی میں بابر اعظم نے ان سے ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز بھی چھین لیا ہے ۔ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو کپتانی چھوڑ کر صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز رکھنی چائیے۔