اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریکِ تحریکِ انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے پی ٹی آئی کے سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔قبل ازیں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس پر سی ای سی اجلاس میں تبادلۂ خیال ہوگا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت سی ای سی اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں میئرز کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ عمران خان پارٹی معاملات پر قیادت کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، این آر او مانگنے والے پارلیمنٹ میں شور مچاتے ہیں، بولنے نہیں دیتے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا.شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں قومی مجرم سمجھتا ہوں۔