نادیدہ قوتوں کاسندھ کے خلاف گھناؤنا کھیل شروع ‘ زاہد محسود

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم سندھ  پیپلز  یوتھ آرگنائزیشن حلقہ پی ایس 112 کے صدر زاہد محسود نے کہا ہے کہ نادیدہ قوتوں نیسندھ کے خلاف گھناؤنا کھیل  شروع کردیا ہے اور  عوام کی ٹھکرائی ہوئی جماعتوںکو مہرہ بناتے ہوئے  سندھ حکومت کو سازش کے ذریعے غیر مستحکم کیا جارہا ہے مگر ماضی کی طرح اس بار بھی سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ پر جس فراخ دلی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلی کی جانب سے مثبت تجاویز کو بلدیاتی بل کا حصہ بنانے کے لئے مزید ترامیم کا اعلان انتہائی مثبت اقدام ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو اگر محض بلدیاتی بل پر تحفظات ہوتے تو وہ  سید مراد علی شاہ کی پیشکش پر لبیک کہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کرتے جس طرح گورنر سندھ کے نشاندہی کردہ نکات کو بل کا حصہ بنایا گیا اسی طرح اقلیتی جماعتیں بھی اپنی مثبت تجاویز بلدیاتی بل میں شامل کرا سکتیں تھی مگر اب واضح ہوچکا ہے کہ ان کا ایجنڈہ کچھ اور ہے۔ زاہد محسود نے پی ٹی آئی‘ ایم کیو ایم‘ جماعت اسلامی کو متنبہ کیا کہ وہ سندھ صوبہ کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں ورنہ انہیں عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔  

Comments (0)
Add Comment