گورنر پنجاب چوہدری محمدسرو رکا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں ۔اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے ۔عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔حکومت ملک کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں۔ آئینی مدت پوری کر نا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے ۔اورسیز پاکستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکو یقینی بنائیں گے ۔ پہلی بار پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کے لیے حقیقی معنوں میں کام ہورہا ہے ۔ پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا ہوگا۔ قبل ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کی منظوری سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ہے جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ خواب تھا تودوسری طرف اس بل کی منظوری سے انتخابی اصلاحات کے باعث آئندہ عام انتخابا ت صاف ،شفاف اور دھاندلی سے پاک ہونگے جس سے اپوزیشن خوفزدہ ہوکر اسکی مخالفت کررہی ہے۔