لاہورنے فضائی آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔لاہور میں ناصرف اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے بلکہ شہری آنکھوں اورسانس کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 339 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جارہی ہے۔پنجاب کے اکثر علاقوں میں اسموگ کا راج برقرارہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔