لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو 50 ویں یوم شہادت پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ وہ واہگہ بارڈر پر تعینات تھے۔ شدید زخمی حالت میں بلاخوف دشمن سے لڑتے رہے۔ انہوں نے 18 دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا۔

Comments (0)
Add Comment