وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔قوم کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی20 میچ میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہیں۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم، قوم کی دعاؤں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرے گی، بھارت کو شکست دے کر کھلاڑی قوم کو خوشیاں دیں گے۔