فضل الرحمن کے مارچ سے حکومت مفلوج ہوگی نہ کوئی طوفان آئے گا: گورنر سرور

لاہور ( آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کے احتجاجی مارچ سے حکومت مفلوج ہوگی اور نہ ہی کوئی طوفان آئیگا ،مولانا فضل الر حمن کو انکے اپنے لوگ احتجاج نہ کرنیکا مشورہ دے رہے ہیں‘ عوام بھی احتجاج کرنیوالوں کا ساتھ نہیں دینگے یہ وقت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونیکا ہے۔گور نر ہائوس میںپی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

Comments (0)
Add Comment