فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو اپنی حریف مارین لے پین سے دس پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ماکروں کو سروے میں شامل 55.5 فیصد افراد کی حمایت حاصل ہے۔ ماکروں کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
صدارتی انتخابی مہم آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہفتے بعد نتائج متوقع ہیں۔ صدر ماکروں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لیں۔
انہوں نے انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیا۔ مارین لے پین نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ فرانس کی قیادت ایک ماں کی طرح کریں گی۔