سابق وزیراعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد سے ہی عوام عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں، گزشتہ شب انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں لائیو شرکت کی۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔ارسلان خالد نے بتایا کہ کسی بھی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کے اسپیس سیشن نے اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنی جانے والی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا۔