سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور عمران خان کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یقیناً ڈالروں کی بارش ہو گی۔ لوگ اس وقت حکومتی لوگوں کے منہ تک دیکھنا نہیں چاہتے اس لیے یہ انتخابات میں تاخیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی۔ عمران خان گردن اور آنکھ اٹھا کر بات کرتے تھے اور وہ اصلی اور نسلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ نہ دیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں اور عمران خان کو جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔