کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر نئے تنازع کی زد میں ہیں۔پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی ’ ایوری ڈے پکچرز ‘ نے اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے شوٹنگ درمیان میں چھوڑدینے پر ان کے خلاف’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘ میں شکایت درج کرائی ہے۔شکایت کے مطابق علیزے شاہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے اور وجہ ظاہر کیے شوٹنگ چھوڑدی جس سے ایوری ڈےپکچرز کے کام میں خلل آیا اور انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ کے ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی تھی جس دوران اداکارہ نے شوٹنگ چھوڑدی۔یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر نواز اور ندا یاسر بھی علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے سے متعلق بات کرچکے ہیں۔یاسر نواز کا علیزے شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں واقعی علیزے کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔