سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرےبازی کی۔ آج چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیرراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔