سجل کی جگہ رمشا خان،احد رضا میر اور رمشا خان سے متعلق بڑی خبر، مداح بھی ہکا بکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی دوستی سے بڑھ کر ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔احد رضا میر اور رمشا خان نے گزشتہ برس رمضان میں ایک ساتھ ایک سیریل میں کام کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بھی اِن میں بہترین دوستی دیکھی گئی تھی۔اب ان فنکاروں سے متعلق افواہوں کی وجہ رمشا خان کا ایک انٹرویو بن رہا ہے۔گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں رمشا خان کی جانب سے احد رضا میر کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔رمشا خان کا اس انٹرویو میں احد کے لیے کہنا تھا کہ ’احد رضا میر ایک سچا اور شریف آدمی ہے، احد ایک بہترین ساتھی اداکار ہے‘۔واضح رہے کہ احد رضا میر معروف اداکارہ سجل علی کے سابق شوہر ہیں جبکہ رمشا خان سے متعلق اس سے قبل اداکار بلال عباس سے بھی قریبی تعلق ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

احد رضا میراداکاربلال عباسرمشا خانرمشا خانسجل
Comments (0)
Add Comment