سابق سفیر کی بیٹی کا قتل، نور مقدم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد میں پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کیا گیا، نور مقدم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور مدعی مقدمہ کی جانب سے دلائل کی سماعت مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس جولائی کے دوران ظاہر جعفر نامی ملزم نے سابق سفیرِ پاکستان کی بیٹی نور مقدم کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے طرفین کے حتمی دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

نورمقدم قتل کیس کے بارے میں 10 حقائق

ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ سابق سفیر کا کہنا تھا کہ میں واقعے کی اطلاع ملنے پر جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔ ملزم ظاہر جعفر نے کیس کے دوران خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔عدالت نے مدعا علیہ کی جانب سے ملزم ظاہر جعفر کا میڈیکل کرانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ مقامی عدالت نور مقدم قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔ ملزم ظاہر جعفر کے والدین پہلے ہی اپنے بیٹے کے جرم کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ 

Comments (0)
Add Comment