روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے علاوہ ساحلی شہر وڈیسا اور کراماتورسک پر بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

Comments (0)
Add Comment