لاہور (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اختیارات تفویض کو دیئے گئے۔وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے الحمراء جیسے عالمی ادبی وثقافتی ادارہ سے وابستہ ہیں۔ذوالفقار علی زلفی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر الحمراء ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ الحمراء کے افسروں وملازمین کی طرف سے دلی مبارکباد کا اظہارکیا۔ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔نئی ذمہ داریاں میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔اپنے فرائض کو احسن انداز میں نبھاؤں گا۔ذوالفقار علی زلفی نے اپنے اختیارات سنبھال لئے۔