دین کو اختیار کرنے سے تقو یٰ کی کیفیت نصیب ہوتی ہے:خواجہ نورالز مان اویسی

موڑ کھنڈا(نامہ نگار)ممتاز مذہبی رہنما وسجادہ نشین خواجہ نورالز مان اویسی المعروف چن پیر نے کہا ہے دین کو اختیار کرنے سے تقو ی کی کیفیت نصیب ہوتی ہے ،ا مضبوط رشتہ اللہ کریم سے قائم ہو تا ہے قرب الٰہی کی اپنی کیفیات اور حال ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجداویسیہ نوریہ موڑ کھنڈا میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،خواجہ نورالز مان اویسی المعروف چن پیر نے کہا اپنے ایمان کو مضبوط کرکے اللہ تعالیٰ کے احکامات اوراسکے رسول اکرمؐکی سیرت طیبہ کوسامنے رکھ کرزندگیاں بسر کرنے میں ہی فلا ح و کامرانی کا راز مضمر ہے۔

Comments (0)
Add Comment