قومی اسمبلی میں پیش کردہ
دستاویز کے مطابق 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں، ان میں سزائے موت کے68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئیہے۔
سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578،ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکامیں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا میں 48 اور فرانس میں286 پاکستانی قید ہیں۔