دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 کروڑ 95 لاکھ 46 ہزار 199 ہو گئی ہے۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 25 اپریل کو صبح 10بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8 کروڑ 9 لاکھ 84 ہزار 914 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ بھارت 4 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 86 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 3 لاکھ 49 ہزار 463 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ فرانس 2 کروڑ 84 لاکھ 94 ہزار 54 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، جرمنی 2 کروڑ 42 لاکھ 596 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 21 لاکھ 6 ہزار 306 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ روس 1 کروڑ 78 لاکھ 72 ہزار 625 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں، جنوبی کوریا 1 کروڑ 69 لاکھ 29ہزار 564 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 57 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔