حکومت کے پاس وسائل قوم کی امانت ہیں : فیضان شفیق ‘ سیٹھ عظیم

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اورجنرل سیکرٹری سیٹھ محمدعظیم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس موجود وسائل عوام کی امانت ہیں جنہیں بلاتعطل و بلاتردد عوام پر خرچ کیا جارہا ہے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت حکومت پر بے جاء تنقید کی بجائے اپنے دور میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا حساب دے ماضی کی حکومتوں نے عوامی خدمت کی بجائے ہر کام سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر کیا اور نمود ونمائش کی بدترین مثال رقم کی جس سے مستحق افراد کی بھی تذلیل ہوئی مگر موجودہ حکومت نے اس کلچر کا خاتمہ کر کے عام شہریوں کی عزت نفس کو مجروح ہونے نہیں دیا نہ آئندہ ایسا کوئی اقدام اٹھایا جائے گا جو فقط سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری شہزاد ورک ، اسحق مٹھو،عبدالخالق بھٹی ،وقاص علی چوہان سمیت دیگرموجودتھے۔

Comments (0)
Add Comment