حق خودارادیت اقوام: متحدہ میں پاکستان کی قرار داد منظور: کشمیری بھی شامل ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے استصواب رائے کا حق دینے کی پاکستان کی قیادت میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی سرپرستی میں ’’استصواب رائے کے عالمی طورپر مسلمہ حق کی عوام کو فراہمی وعمل درآمد‘‘ کے عنوان سے پیش کردہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ اجلاس نے متفقہ طورپر منظور کرلی۔ تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے 72 ممالک کے تعاون سے اس قرارداد کو پیش کیا گیا۔ یہ قرارداد محکومی  غیرملکی قبضے اور غلبے میں رہنے والے تمام لوگوں کے استصواب رائے کے حق کی دوٹوک حمایت کرتی ہے جس میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام بھی شامل ہیں۔ استصواب رائے کے عالم گیر منشور اور غیرملکی قبضے و مداخلت کی صورتحال سے دوچار خطوں میں اس کے مسلسل اطلاق کے سبب اقوام متحدہ کی تمام رکن ریاستوں کی طرف سے قرارداد کی حمایت کی گئی۔  پاکستان کی سرپرستی میں پیش ہونے والی یہ قرارداد غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کوان کے استصواب رائے کے حق کی فراہمی اور بھارتی قبضے، جبرواستبداد سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد کے لئے باعث امید ہے۔ 

Comments (0)
Add Comment