جنگ کے باعث یوکرین کی معیشت میں 10 فیصد کمی آئے گی، آئی ایم ایف

 بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ روس کے حملے کی وجہ سے رواں سال یوکرین کی معیشت میں 10 فیصد تنزلی واقع ہوگی تاہم اگر جنگ جاری رہی تو اس میں مزید گراوٹ بھی آ سکتی ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جو اس نے یوکرین کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کرنے سے پہلے تیار کی تھی۔ رپورٹ میں جنگ کے شکار ممالک عراق، لبنان اور دیگر کے جی ڈی پی اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ ملک کی اقتصادی پیداوار 25 سے 35 فیصد تک گر سکتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment