لاہور(نامہ نگار)آزادی فلائی اوور پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نیچے جا گری۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے میں قصور پورہ شفیق آباد کا رہائشی حمزہ سلیم اور عمرخلیفہ گھر سے دوائی لینے کیلئے موٹر سائیکل پر جارہے تھے جبکہ آزادی فلائی اوور پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر نیچے گر گئی۔ جس کے نتیجے میں22سالہ عمرخلیفہ موقع پر ہلاک جبکہ20سالہ حمزہ سلیم کے دونوں بازو ٹوٹ گئے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کرزخمی حمزہ سلیم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے عمرخلیفہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔