بچانےوالی اللہ کی ذات ہے، لاہور ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔پولیس کے مطابق طالبہ نےمبینہ طورپرتیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور اسے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ لڑکی بی ایس فزکس کی طالبہ ہے اور اس نے شعبہ سوشل سائنسزکی تیسری منزل سےچھلانگ لگائی۔انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی چھلانگ لگانےکی وجہ پتا نہیں چل سکی تاہم واقعے میں طالبہ کی ٹانگیں فریکچرہوئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ وائس چانسلر نے انکوائری کےلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے ویمن یونیورسٹی بند ہے اور اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ طالبہ چھٹیوں میں یونیورسٹی کیوں گئی۔

بچانےوالی اللہ کی ذات ہےلاہور ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی
Comments (0)
Add Comment