انٹارٹیکا:100 سال پہلے ڈوبنے والے جہاز کی تلاش ایک بار پھر شروع

انٹارٹیکا میں سو سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کی تلاش کے لیے ایک بار پھر مہم چلائی جا رہی ہے۔ صدی قبل ڈوبنے والے اس جہاز کے سراغ کی اب تک تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔سرارنسٹ شیکلٹن کی کپتانی میں اینڈیورنس نامی جہاز انٹارٹک کی تہہ میں غرق ہوگیا تھا تاہم  اس میں سوار تمام افراد چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر اپنی منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔یہ جہاز جہاں ڈوبا لاکھ کوشش کے باوجود اس کا سرغ نہیں لگایا جاسکا، تاہم اس کی تلاش کے لئے ایک بار پھر ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔محقیقین کا ماننا ہے کہ جہاز کو برف کا ٹکڑا گھسیٹ کر کسی اور جانب لے گیا ہو اور اس پر مٹی کی تہہ جم گئی ہو۔انٹارٹیکا میں شیکلٹن کی یہ تاریخی مہم سنہ 1914 سے 1917 تک جاری رہی تھی اور اس کا مقصد پہلی مرتبہ برف سے ڈھکے ہوئے اس براعظم کو عبور کرنا تھا لیکن اینڈیورنس راستے میں پھنسی ہوئی اور سفًاک سمندری برف میں کھو گئے۔اینڈریونس نامی اس جہاز کی تلاش میں شامل عملے کا کہنا ہے کہ اگر اس جہاز کا ایک حصہ بھی مل جائے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی جس سے ایک صدی قبل کی یادیں تازہ ہوجائیں گی۔اس جہاز کی تلاش میں سب سے بڑی رکاوٹ، برف اور انتہائی سرد موسم ہے۔

100 سالانٹارٹیکاجہاز
Comments (0)
Add Comment