امریکی ریاست ٹیکساس کے ہکس ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ہکس ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نیتجے میں پائلٹ زخمی ہو گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرس کانٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے بتایا کہ ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے مرکزی کاروباری ضلع سے تقریبا 23 میل شمال مغرب میں ہکس ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نیتجے میں پائلٹ زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے سے طیارے کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو گارڈریل سے ٹکرانے سے پہلے رن وے پر بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ریسکیوٹیم نے پائلٹ کو ہسپتال منتقل کرادیا ہے ۔ حادثے کی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment