امریکا نے روسی جہاز ساز اور ہیروں کی کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن، الروسا ڈائمنڈ مائننگ کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ بلیک لسٹ روسی کمپنیوں کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی بھی روک دی ہے۔