اقلیتوں کے تحفظ سمیت دیگر معاملات پر یورپ میں پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ میں بھارت شامل ہے۔ گور نر پنجاب

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر اپنا 10روزہ دورہ یورپ مکمل کرلیا۔یورپی پار لیمنٹ کے4 نائب صدور سمیت 30سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ،اٹلی کے اراکین اسمبلی ،سینیٹرز ،ہنگری اور آسٹر یا کے وزرا،اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں،اٹلی میں ”کشمیر کانفر نس“اور ”ایک شام کشمیر کے نام“تقریبات میں بھی شر کت کی گئی جبکہ وطن واپسی پر گور نر ہاﺅس لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ ہر صورت ناکام ہوگا اور پاکستان کو ایک بارپھر جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع مل جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاﺅس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اپنا دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد واپسی لاہور پہنچے گئے ہیں۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اپنے دورہ یورپ کے دوران یورپی پار لیمنٹ کے 4 نائب صدور ڈاکٹر فابیو کاسٹلڈو،کر ل وینلوو،پیڈرو سلوا اور ہیڈی ہوٹالا سمیت 30سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ کے علاوہ اٹلی ،ہنگری اور آسٹر یا میں اراکین اسمبلی،سینیٹرز اور وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع،افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار،مسئلہ کشمیر و فلسطین ،پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور انکے تحفظ کے لیے اقدامات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment