اقراعزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

اقراعزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی(نیوزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقراعزیز اور یاسر حسین کو (یو اے ای) متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا” گولڈن ویزا "حاصل کرنے کی بڑی خبرشیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا بھی شکریہ بھی ادا کیا ۔متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق "گولڈن ویزا” ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے ،جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے "گولڈن ویزا” جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تصدیق خودبخد ہو جاتی ہے۔

اقراعزیزمتحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزایاسر حسین
Comments (0)
Add Comment