افغانستان کیلئے یورپی یونین نے 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی

یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔

یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہے، یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی ہے جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چین کی جانب سے بھی امداد کی پہلی کھیپ کابل پہنچی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں صحت کے شعبے کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment