ازبکستان کے صدرShavkat مرزیویف وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیرخارجہ‘ کابینہ کے ارکان‘ اعلیٰ حکومتی حکام‘ تاجروں اورمیڈیا اہلکاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔دونوں فریق دور ے کے دوران سیاست‘ تجارت اور معیشت‘ روابط‘ تعلیم‘ ثقافت‘ سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔